51

کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، بلوچستان یونیورسٹی کا ملازم قتل

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان یونیورسٹی کے ملازم کو قتل کر دیا، جانبحق سید حسین شاہ شعبہ امتحانات سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سید حسین شاہ نواں کلی میں واقع اپنے گھر سے بلوچستان یونیورسٹی سریاب روڈ جا رہے تھے کہ دکانی بابا کے قریب ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، سید حسین شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی، سید حسین شاہ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپریڈینٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں