6

کرپشن:جیلیں شریف خاندان کامقدر

لاہور: صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سینئرر جسٹرارزکولیکچر دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعودگوندل اور پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان کے علاوہ منسلک میڈیکل کالجزکے سینئر رجسٹرارز نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹرصاحبان کی اتنی تنخواہیں بڑھائی گئیں۔ کسی بھی ہسپتال میں سینئررجسٹرارزکی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔ ڈاکٹری پیشہ روزگارکاذریعہ ہی نہیں بلکہ پیغمبرانہ پیشہ ہے ۔ محکمہ صحت میں بھرتیاں سوفیصدمیرٹ پرکی ہیں۔ میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ کلچرکے رجحان کوفروغ دیاجارہا ہے ۔ محکمہ صحت میں کسی کی بھی ترقی کیلئے بالکل سفارش نہیں مانی جائیگی۔ ڈاکٹرزکے پاس مریضوں کی خدمت کرکے دعائیں لینے کانادرموقع ہے ۔ سینئرجسٹرارز ہسپتالوں کی حالت بہترکرنے میں اہم کرداراداکریں۔ وزیراعظم عمران کی صحت کے شعبہ میں بہتری اولین ترجیح ہے ۔ پنجاب میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کیلئے بجٹ میں دوارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کرپشن کے باعث جیلیں شریف خاندان کامقدربن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں