53

میانمار :سیلاب سے تباہی،13افرادہلاک ،ہزاروں بے گھر

ینگون: میانمار میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،13افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ۔ رپورٹ کے مطابق میانمار میں طوفانی بارشوں کے بعد آنیوالے سیلاب نے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 13افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ریسکیوروز نے سیلاب میں پھنسے 30ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔بارشوں سے مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو اہلکار دوروز سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں