53

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں تیز بارش کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں تیز بارش کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موثر امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں تیز بارش کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور مختلف حادثات اور وادی جہلم میں سیلابی نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعث صدمے کا باعث ہے، طوفانی بارشوں و طغیانی سے متاثرہ علاقوں میں موثر امدادی کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں