6

” بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان سے کوئی مقبول لیڈر مظفر آباد نہ جائے اور . .. ” کیپٹن صفدر کا موقف بھی آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان سے کوئی مقبول لیڈر مظفر آباد نہ جائے اور مریم نواز کی گرفتار ی سے اس کی خواہش پوری ہو گئی ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مظفر آباد میں بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا جائے گا اور بھارت کو باور کرایا جائے گاکہ نوازشریف اگر جیل میں ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں