36

لیگل شہزاد حمید کی نائب کورٹ ہائے عدالت عالییہ سے میٹنگ

ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی ہدایت پرSP ملتان : لیگل شہزاد حمید کی نائب کورٹ ہائے عدالت عالییہ سے میٹنگ۔ عدالتی امور کی انجام دہی میں باہمی مشاورت کے عمل کو فروغ دیں۔ عدالتی فیصلوں سے افسران بالا کو بر وقت آگا ہ اور اس کی اہمیت بارے تفصیلی بریف کیا گیا۔شہزاد حمید ہر نائب کورٹ کو اپنے متعلقہ افسران،دفتر فاضل ایڈوکیٹ جنرل،پراسیکیوٹر جنرل اور اٹارنی جنرل سے مثالی تعلقات رکھنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ مقدمات کی پیروی درست طور پر کریں جس میں آپ لوگوں کی ذاتی دلچسپی ضروری ہے کوئی بھی حکم جاری ہوتا ہے تو اس کی فوری طور پر اطلاع کریں کوئی بھی کیس عدم پیروی خا رج نہ ہو یہ آ پ کی ذمہ داری ہے۔ کام کرنے کے لئے ہر کسی کے فرائض مقرر ہیں۔ آپ لوگوں کو اپنی ذمہ داری سے آگاہ رہنا چاہئے اور اپنے آپ کو مکمل طور پر ہو شیار رکھیں۔عدالت ہائے کے احکامات کی بروقت تعمیل و اطلاعیابی آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری، دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ سر انجام دیں گے اور اپنے ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے انشاء اللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں