9

ملک سے سامراجی نظام کوختم کرناوزیراعظم کی فتح ہے،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے سامراجی نظام کوختم کرناوزیراعظم کی فتح ہے، سامراجی نظام کے بیانیے کوبھی شکست دیں گے،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج رسیدیں اورمنی ٹریل کی بات ہومخالفین کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے،جب لیڈر چورہوتوقوم اس کوفالوکرتے ہوئے گھرگھرمیں ڈاکواورچورپیداکرتی ہے،عمران خان اپنی سوچ اورعوام کی طاقت کیساتھ پاکستان کوبدلیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک سے سامراجی نظام کوختم کرناوزیراعظم کی فتح ہے، سامراجی نظام کے بیانیے کوبھی شکست دیں گے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں پنجاب کابجٹ خسارے میں چلاگیا، گزشتہ سال پنجاب کابجٹ ریکارڈخسارے میں گیا،حکومت نے خسارے سے نکلنے کیلئے موثراقدامات کیے، عمران خان اپنی سوچ اورعوام کی طاقت کیساتھ پاکستان کوبدلیں گے،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ایمانداری کاثبوت ملک کی اعلیٰ عدلیہ دے چکی،قوموں پرمشکل وقت آتاہے،قوموں کومشکل وقت میں قربانی دینی پڑتی ہے، قربانی دینے کا آغاز عمران خان نے اپنی ذات سے کیا،عمران خان پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے،وزیراعظم معاشی چیلنجزپرقابوپانے کیلئے کوشاں ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں،نظام کے مطابق چلے گا،مودی موجودہ دورکاہٹلرہے،ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے، قوم مشکل فیصلوں میں لیڈر شپ کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا تاجر پہلے پاکستانی ہے پھر تاجر ہے،سیالکوٹ کے کاروباری طبقے نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھائی ہے،14 اگست کوکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کریں گے،سیالکوٹ جب اپنے پاؤں پرکھڑاہوگاتوپاکستان اپنے پاؤں پرکھڑاہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں