9

قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں رانا ابرار حسین

ٹوکیو : پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے ترجمان حافظ محمد عتیق نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی صدر مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین نے سینٹرل ورکینگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ عید سے چند دن پہلے قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کے کشمیر کے ایشو پر ساری اپوزیشن حکومت کے ساتھ یکجہتی کر رہی تھی لیکن حکومت وقت نے دختر پاکستان مریم نواز کو گرفتار کر لیا ہم حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ جوسلیکڈیڈ وزیر اعظم دختر پاکستان مریم نواز اور قوم کی بیٹیوں کا احترام کرنا نہیں جانتا وہ شخص اس قابل نہیں کے اس کا پیغام سننے ہم سفارتخانہ پاکستان جائیں درایں اثناْ صدر ن لیگ جاپان رانا ابرار حسین نے کہا کے ہم یوم آزادی منائیں گے اور پاکستان کا سبز حلالی پرچم بھی لہرائیں گے لیکن سرکاری تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں تمام مسلم لیگ ن کے مرکزی و صوبائی عہدیدار اپنے مقامی شہروں میں پاکستانی پرچم لہرائیں اور جشن آزادی منائیں قائد اعظم زندہ باد پاکستان پائندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں