25

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاکر لڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(عبا س ملک سے )وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاکر لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیر کیلئے خون کا پہلا قطرہ میرا گرے گا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ پورا ملک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑنے کو تیار ہے اور اگر ایسی صورتحال ہوئی تو لائن آف کنٹرول پر جاکر لڑوں گا۔یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں