52

شاہد آفریدی نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

کراچی: کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متعدد ہلاکتوں ہوئیں تو ہر کوئی سندھ حکومت پر تنقید کر رہا ہے، بارشوں کے باعث لوگ عید الاضحیٰ کی نماز سمیت قربانی بھی نہ کر سکے، اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے بعد سندھ حکومت مستعفی ہو جائے۔ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد اگر ہو سکے تو، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا۔ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں