8

مسجد پر حملہ، سویڈن اور ناروے ایک دوسرے کے مقابل

اوسلو: ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے کہا ہے کہ سکینڈے نیویا میں سویڈن نسل پرستوں کا مرکز ہے اور ناروے کو اس کے مقابل حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کے شہر باروم کی النور مسجد پر حملے کے بارے میں سویڈن پر تنقید کرتے ہوئے سولبرگ نے کہا ہے کہ سویڈن انتہائی دائیں بازو کی تنظیم کا مرکز ہے ۔ یہ انتہائی دائیں بازو کے گروپ ناروے میں آ کر کارروائیاں کرتے ہیں لہذا ان کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔اس کے جواب میں سویڈن کے وزیر توانائی اینڈریس یگیمن نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سولبرگ نے خود انتہائی دائیں بازو کی ترقی پارٹی کے ساتھ اتحاد بنا کر دو دفعہ حکومت قائم کی ہے لہذا وہ سویڈن کے بارے میں بات کرنے سے پہلے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں۔ملک کے سب سے معروف اخبار آفٹن بلڈٹ کے لئے موضوع سے متعلق بیانات میں اینڈریس نے کہا ہے کہ ممالک کے درمیان انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن اگر آپ انتہائی دائیں بازو کی حامی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنائیں گے اور اس پارٹی کے انتہائی دائیں بازو کے حامی سیاست دان سیلوی لسٹاہگ کو وزیر بنائیں گے تو ضروری ہے کہ دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں