27

حسن علی کا آج نکاح، دلہن کی رخصتی تین ماہ بعد ہو گی

لدھیوالہ وڑائچ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی آج رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے ان کی شادی کی تقریب رات 9 بجے دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں ہو گی،دلہن کی رخصتی تین ماہ بعد ہو گی، تفصیل کے مطابق حسن علی کی شادی کی تقریب آج رات 9 بجے دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میںہو گی،حسن علی سفید اور کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کریں گے تقریب میں والدین بھائی عطاالرحمان، بھاوج ،قومی کرکٹر شاداب خان ،شیر زمان،واجد باٹھ،نوید انور،باؤ جمیل ،شیخ عثمان ، فلک شیر شرکت کریں گے ،حسن علی نے اپنی اہلیہ کو گفٹ کرنے کیلئے واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ میں کروڑوں کا بنگلہ خریدا ہے ، رخصتی کے بعد سامعہ حسن علی کے ساتھ اسی بنگلے میں رہائش پذیر ہو نگی، حسن کے بڑے بھائی عطا الرحمان نے دبئی سے فون پر نمائندہ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے حسن کی دعوت ولیمہ کل دبئی میں ہی ہو گی اور دلہن کی پاکستان رخصتی کے بعد گوجرانوالہ میں بھی دعوت ولیمہ کی گرینڈ تقریب کی جائے گی دریں اثنا گزشتہ رات مہندی کی تقریب میں حسن نے سبزکرتا پہنا، شاداب خان نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے نارنجی رنگ کا کرتا اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں