56

قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے سال دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا 5 ہفتوں پر مشتمل دورہ 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا، دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا، تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2020 تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 29 اگست 2020 کو لیڈز میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 31 اگست 2020 کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کے مطابق سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا، سریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی، 4 سالوں میں تیسری 2 طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے۔ جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں