18

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں بھی شادی کا سیزن شروع

ڈھاکا : بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں بھی ویڈنگ سیزن شروع ہوگیا ۔ اسٹار بیٹسمین صابر رحمن کی گزشتہ روز شادی کی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ ، عزیز واقارب اور ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ان کا نکاح چند ماہ قبل سکینڈ ایئر کی طالبہ عارفہ کے ساتھ ہوا تھا ۔ یاد رہے کہ انعام الحق رواں ماہ 18اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے جبکہ مہدی حسن میراز، لیٹن داس اور مستفیض الرحمان نے بھی اپنا گھر بسالیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں