12

مانچسٹر میں پیدل چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ لین

مانچسٹر: انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں راہ چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے ایک سڑک پر ایک دن کیلئے الگ لین بنادی گئی جسے موبائل فون لین کا نام دیاگیا،یہ اقدام سڑکو ں پر پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال سے ہونیوالے حادثات کی روک تھا م کیلئے آگامی مہم کا حصہ ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال کو سیفٹی رسک قراردیاہے ۔مانچسٹر کے ہارڈمین بلیووارڈ پر بنائی گئی لین 247فٹ چوڑی تھی جس پر صرف پیدل چلنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنیوالوں کو چلنے کی اجازت تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں