17

اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 3خواتین اور ایک بچہ اغوا

اسلام آباد : اغوا کی وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزم تین خواتین کو اغوا کرکے لے گئے ،بھارہ کہوپولیس کو محمد منیر نے بتایاکہ نامعلوم ملزم مدعی کی بیٹی کواغوا کرکے لے گئے ، کوٹ ہتھیال کے محمداعظم نے پولیس کو بتایاکہ نامعلوم ملزم مدعی کی 14سالہ (ن)نامی بیٹی کواغوا کرکے لے گئے ، کھنہ پولیس کورستم نے بتایاکہ نامعلوم ملزم مدعی کی 16سالہ بیٹی کواغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ کورال پولیس کو وارث خان نے بتایاکہ نامعلوم ملزم مدعی کے 3سال کے بچے کواغوا کرکے لے گئے ، مقدمات درج ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں