19

چولستان میں ٹڈی دل سے نقصان نہیں پہنچا :سیکرٹری زراعت

لاہور : سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت جاری منصوبوں کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک بروقت پہنچائے جائیں تاکہ ان سے استفادہ حاصل کرکے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار، کوالٹی اور منافع میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں ڈویژنل ہیڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ اس اہم مرحلہ پر کپاس کی نگہداشت بارے رہنمائی کی فراہمی کا دورانیہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک بڑھا دیں ۔ صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ٹڈی دل (لوکاسٹ) کی سرولینس اور کنٹرول کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔ حکومت پنجاب نے ادویات کی بروقت خریداری کرلی ہے ،ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ابھی تک چولستان کی نباتات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اورصورت حال کنٹرول میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں