71

راجن پور: رشتے کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

راجن پور: راجن پور میں رشتے کے تنازع پر دو خاندانوں میں خونی تصادم ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ نواحی بستی لاکھا کے چک دریشک میں تین سال قبل مھسر برادری کی فرزانہ نامی لڑکی نے اپنی ہی برادری کے عبدالمجید سے پسند کی شادی کی جس کا گھر والوں کو رنج تھا اور دونوں خاندانوں میں اسی رشتے پر تنازع چل رہا تھا۔ علی الصبح لڑکی کے گھر والوں نے مخالفین پر حملہ کر دیا جس پر دونوں خاندانوں کے مابین فائرنگ تبادلے میں فرزانہ، اسکا دوسالہ بیٹا نوید مارا گیا جبکہ فرزانہ کا شوہر عبدالمجید اپنے دو بھائی اور والد اور والدہ سمیت شدید زخمی ہوا۔ اس تصادم میں لڑکی کا رشتے دار بھی مارا گیا۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور منتقل کیا جبکہ لاشوں کو پولیس نے اپنے قبضے میں لیا۔ حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تین ٹیمیں بنا دی ہیں جو مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں