19

موٹرسائیکل کو چوری سے بچانے کیلئے فنگر پرنٹ سنسر تیار

بنوں:” باصلاحیت پاکستانی نوجوان نے موٹر سائیکل میں فنگر پرنٹ سنسر لگا کر چابی اور چوروں کی چھٹی کرادی۔ بنوں کے علاقہ پیرخیل ککی سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان عمر نیازخان نے انوکھی ایجاد کرتے ہوئے موٹر سائیکل کا سوئچ آن کرنے کیلئے کباڑ کی دکان سے خریدے گئے بائیو میٹرک سنسر کو مرمت کرکے موٹر سائیکل میں لگا دیا۔میٹرک پاس عمر نیاز خان کہتے ہیں کہ اگر حکومت اُنہیں وسائل مہیا کرے تو وہ موٹر سائیکل کو پٹرول کے بجائے پانی سے چلانے سمیت دیگر ایسے تجربات کرنے کی بھی قابلیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں