15

گوجرہ، بیرونی درپیش مسائل سے ہم سب دوچار ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین

گوجرہ (نمائندہ خصوصی ) محرم الحرام کے سلسلے میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین نے صحافی برادری سے کہا کہ وطن عزیز میں بہت سارے اندرونی مسائل کا سامنا ہے بیرونی درپیش مسائل سے دوچار ہیں انڈیا کی طرف سے جاری جارحیت کی وجہ سے ہم جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں محرم الحرام میں کسی بھی شر پسندی سے بچنے کے لیے میڈیا کا کردار بھی اہم ہے اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر طرح کی نظر رکھیں کسی بھی قسم کے شر پھیلانے والے مواد کو اپ لوڈ کرنے سے گریز کیا جائے کسی بھی قسم کی بیرونی سازش سے بچنے کے لیے میڈیا نمائندگان اپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں دوسری جانب محرم الحرام پر کسی بھی مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع بروقت متعلقہ اداروں کو دیں ہر طرح کی سازش سے بچنے کے لیے عوام میں بھی آگاہی دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں