13

واٹس ایپ پر تبادلہ مذاق :ن لیگ ، عدلیہ کو کام کرنے دیں :حکومت

اسلام آباد:  مسلم لیگ(ن) کے رہنما ؤ ں احسن اقبال اور مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر جج کا تبادلہ مذاق ہے ، چیف جسٹس ، راناثنا اللہ کا ، ٹرائل کرنیوالے جج کو تبدیل کرنے کا نوٹس لیں۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ یہ ملک واٹس ایپ کے ذریعے چلایا جارہا ہے ۔ اس سے بڑا مذاق کیا ہوگا کہ پاکستان کے نظام عدل پر واٹس ایپ کے ذریعے فیصلے مسلط کیے جائیں ۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں۔رانا ثنا اللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں،عدلیہ آزاد اور ادارے خود مختار ہیں۔ ادھر وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا کہ ان کی وزارت نے کسی جج کو واٹس ایپ پیغام نہیں بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں