37

عوام کیلئے خوشخبری: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(عباس ملک سے ) عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی۔ حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں