42

ثنا بیک وقت 3ڈراموں اور ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف

لاہور: اداکارہ ثنا کی مصروفیات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ،وہ ان دنوں کراچی میں بننے والی تین ڈرامہ سیریلز لال مائی،تو میرا جنون اوریتیم کی ریکارڈنگز میں مصروف ہیں ۔ثنا اس کے علاوہ شہید پولیس افسر چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم ’’چودھری،دی مارٹیر‘‘ میں بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ثنا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اتنی مصروفیات کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوجاتی ہوں تاہم میری کوشش ہے کہ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے مداحوں کو متاثر کروں ، میرے آنیوالے ڈراموں اور فلم کولازمی پسند کیاجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں