40

اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیرکی کوہاٹ میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ اپریشن

 پشاور : ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر ضیاء الجبار،اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر اٹک کیساتھ کوہاٹ میں پرانا تبلیغی مرکز ہنگو روڈ پر ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25 سے زائد تعمیرات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا جس میں دوکانیں اور گودام وغیرہ شامل ہیں۔جس سے 18 مرلہ کمرشل ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی جن کی مالیت بہتر لاکھ روپے ہے۔ ان اراضی پر 40 سال سے غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا جس میں دوکانیں وغیر قائم کی گئی تھی۔ جس پر دوکانوں اور دیگر مالکان کو تجاوزات خاتمہ کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوے کی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی جس میں ریلوے کی زمین قبضہ مافیا سےواگزار کی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں