11

محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست مسترد

پشاور (جہا نگیر عالم سے) پشاور ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے کہا تھا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں خرقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا اور ان کے خلاف بنوں میں دہشت گردی کے مقدمات چل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں