13

ایم ٹی آئی آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، وزیراعظم

اسلام آباد(عبا س ملک سے ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس اسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترانتظام والے اسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں