58

کارڈرائیورنے 7منٹ میں 99موڑکاٹ کر11کلو میٹر سفرکرلیا

بیجنگ: فرانسیسی ڈرائیور نے چین میں بل کھاتے راستے پر ریسنگ کار دوڑانے کا شاندار مظاہرہ کرکے 7منٹ میں 11 کلو میٹر طویل راستہ عبور کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔رومین ڈوماس نامی ڈرائیور نے چین کے صوبے ہنان کے شہر ژانگ جیاجی میں قائم ٹیان مین نامی پہاڑ پر بنے 11کلو میٹر طویل بل کھاتے راستے کو صرف 7 منٹ میں ریسنگ کار چلاتے ہوئے عبور کیا اور نامُمکن کو ممکن کر دکھایا اور دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔واضح رہے کہ ہیوین لنکنگ ایونیو کے نام سے مشہور اس طویل روڈ پر 99 موڑ آتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں