44

فیصل بینک ،Rippleکاسرحد پار بروقت ترسیلات زر کیلئے اشتراک

کراچی: فیصل بینک لمیٹڈ نے اپنے صارفین کیلئے ڈیجیٹل صلاحیتوں سے لیس سولیوشنز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عالمی سطح پر سرحد پار رقم کی تیز رفتار، محفوظ اور آسان ادائیگی کیلئے تسلیم شدہ کمپنی ریپل(Ripple)سے اشتراک کر لیا ہے ۔اس معاہدے پر فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کی زیر نگرانی کراچی میں دستخط کیے گئے جس کے ساتھ ہی فیصل بینک عالمی سطح پر ریپل کے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ بننے والا پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے ۔تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں