5

بھارت: 73 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

نئی دہلی: رپورٹ کے مطابق ارامتی مانگیاما نامی خاتون نے ہسپتال میں صحت مند جڑواں بچیوں کو جنم دیا جس کے بعد وہ ماں بننے والی سب سے معمر خاتون بن گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کی پہلے اولاد نہ تھی ۔73سالہ مانگیاما نے کہا 60 سال کا انتظار ختم ہوا ،بچیوں نے مجھے مکمل کردیا ،اب مجھے کوئی بانجھ نہیں کہہ سکے گا۔بچیوں کے 82سالہ باپ سیتا راما نے کہاکہ وہ بیٹیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپریشن کے بعد زچہ اور دونوں بچیاں خیریت سے ہیں۔واضح رہے بچوں کی پیدائش آئی وی ایف طریقہ علاج کی مدد سے ممکن ہوئی ہے ۔ جڑواں بچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں