13

سابق افغان فورسز ہمارا ساتھ دیں، اب کوئی سرکشی برداشت نہیں کی جائے گی،طالبان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سابق افغان فورسز ہمارا ساتھ دیں کیوں کہ اب ہم کوئی سرکشی برداشت نہیں کریں گے۔کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں سے تربیت حاصل کرنے والے افغان فوجیوں سے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں طالبان ارکان کے ساتھ دوبارہ شمولیت کا پوچھا جائے گا،اب ہم کسی قسم کی سرکشی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے خلاف ہونے والی سرکشی کا بہت سخت جواب دیا جائے گا۔ طالبان اس معاملے میں بہت حساس ہیں اور اس کی شروعات کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پنجشیر کے بعد ہم کسی سرکشی کو قطعی برداشت نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار اٹھا کر دوسری بغاوت کرنے والوں کو بلا شک و شبہ اپنا بدترین دشمن تصور کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ختم ہوچکی ہے اور ملک بحران سے نکل رہا ہے۔ اب یہ وقت امن اور ازسر نو تعمیر کا ہے جس کے لیے ہمیں عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں