10

مقبوضہ کشمیر :چشم کشا رپورٹس نئے انسانی المیہ کی نشاندہی ہے :شاہ محمود

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ، دونوں وزرا ئے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے روابط اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے زندگی مفلوج ہوچکی ہے ، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے سامنے آنے والی چشم کشا رپورٹس ایک نیا انسانی المیہ رونما ہونے کی نشاندہی کرر ہی ہیں۔ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا ۔دریں اثنا شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں