19

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 14 روز کی توسیع کردی ،تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، اے این ایف کی ٹیم نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،انسداد منشیات کورٹ نے راناثنااللہ کیخلاف کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی،جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ،ریڈرنے راناثنااللہ کیس پر 14 ستمبرکی تاریخ دےدی اورلیگی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14 ستمبرتک توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں