5

محسن عباس کی بیوی کو شوہر کی غلطیاں نظر انداز کرنی چاہئے تھیں، اداکارہ میرا

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ  محسن عباس حیدر سے غلطی ہوئی ان کی اہلیہ کو اس غلطی کو نظر انداز کرنا چاہیئے تھا۔فلم’’نامعلوم افراد‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر پر ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل الزام لگایا تھا کہ محسن انہیں کئی برسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے آرہے ہیں،  یہاں تک کہ محسن نے انہیں اس وقت بدترین جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ حاملہ تھیں۔ اس کے علاوہ فاطمہ نے اپنے شوہر کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ان کے اور ماڈل نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں