44

میلسی صحافی ظفر عباس کو اغواہ کاروں نے بے دردی سے قتل کردیا

وہاڑ ی : ایک اور صحافی کو اغواہ کے بعد قتل کرددیاگیا میلسی سے 7نیوز کے نمائندے ظفرعباس کو7روزقبل کچھ نہ معلوم افراد نے اغواہ کرلیا تھا جس کے بعد پولیس تھانہ مترو میں مقدمہ تو درج ہوگیا مگرپولیس نے سستی کا مظاہرہ کیا اور ظفر کو بازیاب نہ کرواسکی تاہم کئی روز گزر جانے کے بعد اغواہ کاروں نے ظفر عباس کو بے دردی سے قتل کردیاظفر عباس کے جسم کو استری سے جلایاگیااور وحشیانہ تشدد کیاگیا جسم پر زخموں کے واضع نشانات پائے گئے ہیں،سفاک ملزمان نے ظفرعباس کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد نعش کو کنویں میں پھینک دیا،پولیس اور ریسکیو1122 نے نعش کو کنویں سے نکال کر مزید کاروائی کا آغازکردیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں