38

نادیہ حسین کی ٹی وی ڈرامے میں واپسی ،منفی کردار مل گیا

کراچی: ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ایک طویل عرصہ بعد ٹی وی ڈرامے میں واپسی ہوگئی ،انہیں نئی ڈرامہ سیریل میں منفی کردار کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ منفی کردار میں پرفارمنس کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں ،ایک فنکار اپنے کردار میں پرفارمنس سے حقیقت کا رنگ بھر کرخود کومطمئن کرلیتا ہے ۔ کافی عرصے بعد ٹی وی پر واپسی ہوئی ہے اور میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے شائقین کواپنا مداح بنالوں، میرے کردار میں پرفارمنس کیلئے بہت مارجن موجود ہوگا ۔ ڈرامے کی دیگر اہم کاسٹ میں یمنیٰ زیدی ،سویرا ندیم اور کنزیٰ ہاشمی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں