54

چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

لاہور:  احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے 25 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری شوگر مل لگوانے کے لیے شریف فیملی نے مختلف جگہوں سے قرضہ لیا، ای ایف ایف انٹر پرائز نام کی کمپنی سے 3 کروڑ روپے لون لیا گیا، پنجاب کار پیٹس نام کی کمپنی سے 1 کروڑ لون لیا گیا، ان تمام کمپنیوں سے لون کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔تفتشی افسر نے مزید کہا کہ مریم نواز سے تفتش کے دوران تمام سرمایہ کاری سے متعلق پوچھا گیا، مریم نواز اور یوسف عباس نے جواب نہیں دیا، ہم نے سٹیٹ بنک سے تمام ریکارڈ مانگوا رکھا ہے، ریکارڈ ملتے ہی مریم نواز سے ریکارڈ کا آمنا سامنا کروانا ہے۔ نیب تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عدالت 15 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے۔مریم نواز نے نیب کی تفتشی رپورٹ کو مسترد کر دیا اور کہا نیب کی تفتشی ٹیم نے کرپشن سے متعلق اب تک ایک سوال بھی نہیں کیا، 42 دنوں کے دوران مجھے سے کوئی سوال نہیں کیا بلکہ ملکی سیاست کے حوالے سے میرے سے سوالات کیے جاتے ہیں، مجھ سے سوال کیا گیا کہ میرے داد نے پراپرٹی کا حصہ کیوں دیا، باپ دادا کی جائیداد سے حصہ اولاد کو ہی ملتا ہے اور ہمسایوں کو تو نہیں دیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں