44

ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی زیر صدار ت ر یجن کے ضلعی پولیس سر براہان سے کرائم میٹنگ۔

ملتان : ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی زیر صدار ت ر یجن کے ضلعی پولیس سر براہان سے کرائم میٹنگ۔ تشدد،اختیارات سے تجاوز،دوران حراست موت پر زیرو ٹالرنس پالیسی یقینی بنائی جائے۔ وسیم احمد خان زیر تفتیش مقدمات بر وقت اور میرٹ پر یکسو کریں تاکہ ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ موبائل خدمت مرکز کا دائرہ کا ر ڈویژن،تحصیل لیول پر پھیلایا جائے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔وسیم احمد خان ریجنل پولیس آفیسر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے متعلقہ عدالتوں کو بھجوائیں۔چالان کسی صورت لیٹ نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمان دوران ڈیوٹی ہرگز موبائل کا استعمال نہیں کریں گے،تشدد،اختیارات سے تجاوز دوران حراست ہلاکت پر ملتان ریجن پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی یقینی بنائی جائے گی۔موبائل خدمت مرکز کے بارے میں انہوں نے کہاکہ موبائل خدمت مرکز کو مختلف ڈویژن اور تحصیل لیول پر پھیلایا جائے اور اس کی مناسب تشہیر کی جائے تاکہ عوام الناس پولیس کی طرف سے دی گئی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں اس کے علاوہ تھانوں کی حالت بہتر رکھیں کسی بھی وقت کسی بھی تھانے کا سر پرائزوزٹ کیا جا سکتا ہے ناقص صفائی اور تھانے کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ویلفئیرکے لئے ریجن میں ویلفئیر شاپ قائم کریں جہاں پولیس ملازمان کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خورد و نوش مہیا کی جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں