35

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: خورشید شاہ کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

سکھر(امجد حسین پیرزاد سے )  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، پیپلزپارٹی کے کارکن عدالت کے باہر جمع ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق نیب سکھر آفس میں خورشید شاہ کے لیے علیحدہ سیل تیار کیا گیا ، انہیں سیل میں اٹیچ باتھ اور ایئرکنڈیشن کی سہولت دی گئی ،سیل میں خورشید شاہ کو طبی سہولت کے لیے ڈاکٹر کو 24 گھنٹے نیب آفس میں الرٹ رکھا جائے گا، جبکہ ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو آن کال بھی رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب کو انکوائری میں مطلوب خورشید شاہ کے دو بیٹوں زیرق شاہ ، فرخ شاہ اور مبینہ فرنٹ مین سید قاسم علی شاہ کی پانچ پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانتیں منظور کرکے نیب حکام کو ملزموں کو 16 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں