12

صاف پانی ریفرنس؛ شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں

لاہور: صاف پانی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں۔صاف پانی ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں جب کہ اس حوالے سے رپورٹ بھی عدالت میں کرادی گئی ہے، عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرنے کے بعد کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں