64

بغیر میک اپ مارننگ شو کرنے کا دعویٰ ندا یاسر کو مہنگا پڑگیا

کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو بغیر میک اپ مارننگ شو کرنے کا دعویٰ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ دعویٰ کرتی نظر آرہی ہیں کہ انہوں نے چہرے پر بالکل بھی میک اپ نہیں کیا ہوا ہے اور آج وہ شو میں بغیر میک اپ بالکل سادی آئی ہیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ انہیں اپنا بغیر میک اپ لُک بہت اچھا لگ رہا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے اس دعوے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور صارفین ندا یاسر پر برہم ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کے چہرے پر میک اپ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہےایک صارف نے کہا اور کیسا ہوتا ہے میک اپ؟ کیا یہ واقعی بغیر میک اپ لُک ہے؟ ایک صارف نے لکھاٹھیک ٹھاک میک اپ کیا ہوا ہے، اس کے بعد تو صرف پلاسٹک سرجری ہی رہ جاتی ہے۔ ایک صارف نے لکھا اور کتنا میک اپ کرنا ہے، اگر یہ نو میک اپ ہے تو میک اپ کسے کہتے ہیں پھر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں