49

شیخوپورہ موٹروے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: موٹروے ایم ٹو پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔ موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ انٹرچینج سے 13 کلومیٹر اسلام آباد کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مزدا کی کیری ڈبہ سے ٹکر ہو ئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 62 سالہ افتخار، 13 سالہ شہزاد شامل ہیں جب کہ حادثہ کی زخمی خاتون رفعت بی بی بھی اسپتال پہنچ کردم توڑگئیں۔ امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر 2 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب مظفرگڑھ میں لنگر سرائے کے قریب ٹرک اور زائرين کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے۔ زائرین سخی سرورسے زیارت کرکے فیصل آباد جا رہے تھے۔ زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں