55

کراچی میں موسلا دھار بارش، کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور بجلی کی تار ٹوٹنے کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے سبب نشیبی علاقے زیر آب گئے۔ کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے متعدد سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔سائٹ کے علاقے میں جامعہ بنوریہ کے قریب کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہلاک افراد کی شناخت 45 سالہ عبدالمنان اور 35سالہ عبدالرؤف کے نام سے ہوئی۔ یہ دونوں افراد جامعہ بنوریہ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی کی تار ٹوٹ کر ان پر گر گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں