19

چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ :  چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں