31

بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، ایل او سی پر فائرنگ، بزرگ خاتون اور بچہ شہید

راولپنڈی(عباس  ملک سے ) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیل اور رکھ چکری سیکٹرز پر فائرنگ کی جس سے 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 60 سالہ سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہو گئے۔بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے جن کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں