17

قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عبا س ملک سے )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے خطرے سے نمٹنے اورفضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرخارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اورعزم وحوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں