12

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے 297 رنز بنائے، گوناتھیکلے کی سنچری رائیگاں گئیں، عامر نے تین شکار کیے، پاکستانی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے ہدف 49 اوورز میں مکمل کر لیا۔ فخر زمان، عابد علی، حارث سہیل نے ففٹیاں بنائیں۔ سری لنکا کی طرف سے پردیپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے پر عابد علی مرد میدان قرار پائے جبکہ بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں