33

عوام کی خدمت کرنے کیلئے حکومت میں آئے، قوم کاپیسہ لوٹنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے:شہر یار آفریدی

فیصل آباد (ایف اے آئی)وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہاہے کہ عوام کی خدمت کرنے کیلیے حکومت میں آئے، قوم کاپیسہ لوٹنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے،ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، راناثنااللہ کے خلاف ٹرائل شروع نہیں ہوا، ثبوت کیسے دیں؟ ٹرائل شروع ہونے دیں ،ایک ایک ثبوت پیش کریں گے، ٹرائل میں تمام چیزیں سامنے رکھی جائیں گی،3ہفتے تک راناثنا اللہ کی گاڑی کا تعاقب کیا گیا،اے این ایف کے پاس سب کچھ موجو د ہے۔میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے شہریارخان آفریدی نے کہا کہ انتقامی کارروائی ہوتی تو راناثنااللہ کو میڈیا سے بات نہ کرنے دیتے،اگر سختی کرنا ہوتی تو ہر پیشی پر عدالت کے باہر خطاب نہ کرتے، عام آدمی کو عزت دیں، قوم خود ترقی کریگی، ہم فون کال اور ڈومور پر چلنے والی حکومت نہیں ہیں، قوم دیکھے گی پاکستان خطے کی قیادت کریگا۔انہوں کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، خطے میں قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے،پوری دنیا نے کشمیر پر پاکستان کا موقف سنا،50 سال بعد پوری دنیا نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں سرد خانے میں تھی، انڈیا نے پورا زور لگایا مگر ویٹو نہیں کروا سکا،آج پوری دنیا پاکستان کے موقف کی تائید کر رہی ہے، یورپ میں بھی کشمیر کے حوالے سے بات ہو رہی ہے،370 آرٹیکل اور 35 اے خاتمہ غیر قانونی و غیر اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر صورت حال کیلئے تیارہے،جنگ ہوئی تو مکمل جنگ ہو گی، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں،وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا کہ اس مسئلے پر پوری دنیا متاثر ہو گی۔مولانافضل الرحمان کے ’آزادی مارچ‘ سے متعلق سوال کے جواب میں شہر یار آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتا ہوں ،تربیت میں شامل ہے کہ بزرگوں کی عزت کریں،مولانا بتائیں 30 سالوں میں کیا کیا؟ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے کشمیر کیلئے کیا کیا ؟۔دریں ثناء وزیر مملکتشہریارخان آفریدی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مرحوم رانامحمدافضل خان کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں