12

ایل اوسی پارکرنیوالابھارتی بیانیےکےہاتھوں استعمال ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد(عباس ملک سے) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مددکیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالابھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیل رہاہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں، وہ مقبوضہ وادی میں2ماہ سےاپنے کشمیری بھائیوں کوبھارت کےغیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہےہیں۔وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ کشمیریوں کی مددکیلئے آزاد کشمیر سے ایل اوسی پارکرنیوالابھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیل رہاہوگا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سےبھارت کومقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پارحملےکابہانہ ملےگا، بھارت کشمیریوں کی مقامی جدوجہدکواسلامی دہشتگردی قراردینےکی کوشش کرتاہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ایل او سی پار کرنے والا شخص کشمیریوں اور پاکستان دونوں کا دشمن ہوگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں