24

شاپنگ مالز میں سینما ہاؤسز بنا نا احسن اقدام ہے :زیبا بختیار

کراچی :  فلمساز و ہدایتکارہ اور اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ سینما انڈسٹری کے فروغ کے لئے جدید شاپنگ مالز اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کو استحکام مل رہا ہے ۔ شاپنگ مالز میں سینما ہاؤسز کے لئے خصوصی طورپر جگہ بنا نا ایک احسن اقدام ہے ،ملکی ہی نہیں غیر ملکی فلموں کی نمائش سے شائقین کو تفریح کے ساتھ ساتھ شاپنگ کا بھی لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فلموں کو سینما گھر وں کی شدید ضرورت ہے، حالیہ دنوں میں ملکی فلمیں سپر سٹار ، پرے ہٹ لو اور ہیر مان جا کی کامیابی سے فنکاروں اورپروڈیوسرز کو حوصلہ ملا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں