35

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، سب سے زیادہ بچے متاثر ، پریانکا گاندھی

نئی دہلی : مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔کانگریس کی سیکرٹری جنرل پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوال اٹھایا کہ ایسی حکومت کہیں دیکھی ہے جو ترقی کی بات کرتی ہو اور بچوں کو سکول سے دور رکھے ۔بی جے پی حکومت نے کشمیر کی آنے والی نسل کو کیا پیغام دیا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری بھارتی لاک ڈائون کے سبب تعلیمی اور کاروباری ادارے بند ہیں، جبکہ وہاں کے بیرونی دنیا سے رابطے منقطع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں